السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زید ایک غریب آدمی کے نام جو مستحق بھی ہے، زکوٰۃ کے روپیہ سے تبلیغی اخبار جاری کرانا چاہتا ہے، کیا وہ ایسا کر سکتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں اگر وہ غریب اس کا خواہش مند ہو تو کر سکتا ہے، ورنہ جس چیز کی اسے ضرورت ہو گی، وہی دینا افضل اور اولیٰ ہو گی۔ (اہل حدیث سوہدرہ جلد ۴ شمارہ ۲۷)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب