سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(101) عقیقہ کے جانور کی شرائط

  • 3445
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 1954

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا جو شرائط قربانی کے جانور کی ہیں۔وہی شرائط عقیقہ کے جانور میں بھی ہونی لازمی ہیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عقیقہ کے بارےمیں حدیث میںمكا فاتانکا لفظ آیا ہے۔یعنی ہر دو جانور ہم عمر ہونے ضروری ہیں۔اس کا مطلب علماء کرام نے یہ بیان کیا کہ بھیڑا اور دنبہ کے علاوہ باقی جانور دودانت ہوں ۔اسکے علاوہ جو شرائط قربانی کے جانور کی ہیں۔ان کا عقیقہ کے جانو ر میں ہونا ضروری نہیں۔ (فقط حافظ عبد القادر روپڑی ۔اخبار تنظیم اہل حدیث لاہور جلد 17 ش 28)

توضیح

جو شرائط جانور قربانی کے ہیں۔وہ ہی شرائط جانور عقیقہ میں ہونے افضل ہیں۔کیونکہ عقیقہ کو بھی حضور ﷺ نے قربانی فرمایا ہے۔جیساکہ حدیث میں من ارادا ان ينسك فلينسك (الراقم علی محمد سعیدی جامعہ سعیدیہ خانیوال)

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 13 ص 199

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ