سوال: السلام عليكم ورحمۃ الله وبركاتہ کوئی آدمی اگر اپنی بیوی کو حق مہر ادا نہیں کرتا۔ اور اپنی بیوی سے تعلقات قائم کر لیتا ہے۔ تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا وہ زنا تو نہیں کر رہا۔ کیونکہ حق مہر کا ادا کرنا ضروری ہے۔
جواب: حق مہر کی ادائیگی نکاح کی شرائط میں سے ہے لیکن حق مہر معجل اور غیر معجل یعنی مؤجل دونوں طرح ہو سکتا ہے یعنی نکاح کے موقع پر بھی دیا جا سکتا ہے اور زوجین کی باہمی رضامندی سے بعد میں بھی ادا کیا جا سکتا ہے۔ پس حق مہر شوہر کے ذمہ قرض رہتا ہے جو وقت مقررہ یا عند الطلب یعنی بیوی کے مطالبہ کے وقت واجب الادا ہے۔ مزید تفصیل کے لیے لنک دیکھیں: لنک