سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(71) ذبح سے کیامراد ہے۔؟

  • 3416
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 917

سوال

(71) ذبح سے کیامراد ہے۔؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ذبح سے کیا مراد ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ذبح سے مراد وہ جانور مراد ہے۔جو کسی بزرگ یا پیر کا تقرب حاصل کرنے کیلئے ذبح کیا جاتا ہے۔ایسا جانور حرام ہے۔اور ذبح کرنے والا مشرک ہے۔اس لئے کہ تقرب اور احترام کیلئے جانور ذبح کرنا عبادت ہے۔عبادت صرف اللہ  تعالیٰ کے لئے ہے۔جو جانور کسی مہمان یا بزرگ کی آمد پر اس کے کھانے کےلئے زبح کیا جاتاہے۔یہ مہمانی میں داخل ہے۔اور مہمانی سنت ہے۔

(تنظیم اہل حدیث لاہور جلد 18 ش 22)

توضیح۔

مہمان نوازی بھی اللہ کا قرب حاصل کرنے کے لئے کی جاتی ہے۔(سعیدی)

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 13 ص 181

محدث فتویٰ

تبصرے