السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مد زکوٰۃ سے مدرسہ میں مدرسین و طلباء کو چندہ دے سکتے ہیں یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
غریب طلباء کے وظائف دے سکتے ہیں، مدرسین کی تنخواہ میں نہیں دے سکتے، کیونکہ وہ معاوضہ ہے، مختصر یہ کہ غرباء پر خرچ کر سکتے ہیں، رشتہ دار ہو یا غیر رشتہ دار۔ (اہل حدیث جلد نمبر ۴۱ نمبر ۱۸) (فتاویٰ ثنائیہ جلد نمبر۱ ص۴۶۶)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب