سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(66) چوتھے دن قربانی

  • 3411
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1220

سوال

(66) چوتھے دن قربانی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کسی عذر ک بغیر قربانی چوتھے روز جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

چوتھے دن قربانی

كل ايام التشريق ذبح

ترجمہ۔تشریق کے دن تیرہ تاریخ تک قربانی کے ہیں بعض کا کہنا ہے کہ یہ منقطع ہے لیکن ابن حبان نے اسے موصولاً بیان کیا ہے۔(عزیز زبیدی ماہنامہ ترجمان اہل حدیث لاہور جلد5 شمارہ5)

توضیح البیان

چوتھے دن قربا نی جائز ہے۔کسی عذر کی بنا ء پر یا روزانہ مسلسل قربانی کرنے کی وجہ سے کسی عذر کے بغیر چوتھے دن قربانی کرنے کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی شخص بلاعذر نماز آخر وقت میں پڑھے تو اسے حکماً نماز ادا ہو جائے گی۔لیکن جو شان اور فضیلت اول وقت میں ہے۔اس سے محروم ہے۔

﴿وَالسَّابِقُونَالسَّابِقُونَ ﴿١٠﴾ أُولَـٰئِكَ الْمُقَرَّبُونَ ﴾

رسول اللہﷺ کی فعلی حدیث سے روز اول کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔لہذا روزاول قربانی افضل ہے۔اور کسی عذر کی بناء پر تیسرے چوتھے روز جائز ہے۔

(الراقم علی محمد سعیدی۔جامعہ سعیدیہ خانیوال)

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 13 ص 174

محدث فتویٰ

تبصرے