السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع مبین اس مسئلہ میں کہ میت کی طرف سے قربانی کرنا جائز و درست ہے یا نہیں۔؟بینوا توجروا
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
واضح ہو کہ میت کی طرف سے قربانی جائز و درست ہے۔(مسلم۔مشکواۃ۔احمد۔ابی دائود۔ترمذی۔)
اور نیز حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بعد وفات آپ ﷺ کے آپﷺ کی طرف سے قربانی کیا کرتے تھے۔حسیب وصیت آنحضرت ﷺ کے۔
(سید محمد نزیر حسین) (فتاوی ٰ نزیریہ جلد 2 ص 50۔51)
ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب