سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(57) ہرن اور بکری سے جو بچہ پیدا ہوا..الخ

  • 3402
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 846

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ میں  کہ ہرن اور بکری سے جو بچہ پیدا ہوا اور برس روز کا یا زیادہ کا ہوگا۔تو قربانی و عقیقہ اس بچہ کا درست ہے یا نہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہرن اور بکری سے جو بچہ پیداہوا اگر وہ مشابہ ہرن کے ہے تو اس کی قربانی و عقیقہ ناجائز ہے اور اگر وہ مشابہ ہرن کے نہ ہو تو اس کی قربانی و عقیقہ جائز ہے۔لیکن دو برس سے کم کا نہیں ہونا چاہیے۔(سید عبد الحفیظ عفی عنہ) (سیدمحمد نزیر حسین )(فتاویٰ نزیریہ جلد 2 ص 443)

ہوالمفق واضح کہ ہرن اور بکری سے جو بچہ پیدا ہوا اگر وہ بکری ہے تو قربانی درست ہے۔اوراگر بکری نہیں ہے تو اس کی قربانی درست نہیں ۔فتاوی عالم گیری میں ہے۔

یہی قول حق معلوم ہوتا ہے۔کیونکہ بکری قربانی کاحکم ہے۔اور ہر کی قربانی جائز نہیں۔اوراگر ایسا بچہ پیدا ہوا کہ نہ تو اسے بکری کہہ سکتے ہیں۔اور نہ ہرن تو اس کی بھی قربانی جائز نہیں۔واللہ اعلم

کتبہ۔محمد عبد الرحمٰن المبارک فوری عفا اللہ عنہ(فتاویٰ نزیریہ جلد 2 ص 443)

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 13 ص 154-155

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ