حدیث قدسی کسے کہتے ھیں۔ کیونکہ میں نے ایک دوسرے فورم پر ایک حدیث شئیر کی اور اس کا عنوان حدیث قدسی رکھا تو کچھ یوزرز نے کہا کہ یہ حدیث ء قدسی نہیں ہے۔ براہ کرم فرق سمجھا کر طالب کے علم میں اضافہ فرماے ۔۔ ازراہِ کرم کتاب وسنت کی روشنی میں جواب دیں جزاكم الله خيرا
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!حدیث قدسی وہ حدیث ہے کہ جس میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم جس کی نسبت اللہ عز و جل کی طرف کریں یعنی نبی ﷺ بیان کریں کہ اللہ تعالی نے یوں فرمایا ہے یا اللہ تعالی ایسے فرماتا ہے۔چنانچہ حدیث قدسی میں اللہ تعالی کے کلام کو جو قرآن کے علاوہ ہوتا ہے اپنے الفاظ میں بیان کرتے ہیں۔(مباحث فی علوم القرآن ص:25)
وباللہ التوفیقفتویٰ کمیٹی