سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(138) نماز تسبیح

  • 34
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 3470

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته سبحان الله والحمد لله ولا اله الا الله والله اكبر کیا یہ دو نوافل جیسے تراویح یا تہجّد میں سجود اور رکوع میں پڑھنا جاءز ہے۔ ؟ اگر ہاں تو کتنی بار پڑھیں اور اس کا کیا طریقہ ہونا چاہیے۔ ؟

 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صلوۃ التسبیح کی نماز کے بارے بعض روایات میں ہمیں یہ دعا ۳۰۰ مرتبہ پڑھنے کو ملتی ہے یعنی ۴ رکعات میں ۳۰۰ مرتبہ اور ہر رکعت میں ۷۵ مرتبہ یہ تسبیح مکمل کی جائے گی۔ یہ روایت حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اور سنن الترمذی اور سنن ابی داؤد میں ہے۔

لیکن یہ واضح رہے کہ صلوۃ التسبیح کی اس روایت کو بعض اہل علم مثلا امام احمد بن حنبل، امام ابن تیمیہ، شیخ صالح العثیمین رحمہم اللہ وغیرہ نے ضعیف قرار دیتے ہیں اور اسی وجہ سے اس نماز کو بھی دین میں ثابت نہیں سمجھتے ہیں۔

جبکہ اہل علم کی ایک جماعت نے صلوۃ التسبیح کی روایت کو قابل احتجاج قرار دیا ہے، ان اہل علم میں امام دارقطنی، خطیب بغدادی، امام حاکم، امام سیوطی، حافظ ابن حجر اور علامہ البانی رحمہم اللہ وغیرہ شامل ہیں لہذا ان اہل علم کے نزدیک یہ نماز ثابت ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 2 کتاب الصلوۃ

 

 

تبصرے