السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
چمڑاہ قربانی بصورت چمڑا ادا کرنا ضروری ہے۔یا فروخت کر کے اس کی قیمت بھی صدقہ ہو سکتی ہے۔اگردونوں صورتیں جائز ہیں۔تو بہتر کونسی ہے۔؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مجمع البحار میں ہے۔
دونوں طرح جائز ہے۔بہتر صور ت وہ ہے۔جو مساکین کے حق میں بہتر ہو۔کیونکہ صدقہ کی غرض مساکین کو فائدہ پہنچانا ہے۔
ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب