السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جانور کے دانت معتبرہیں۔یا کہ عمر اگر کسی نے بکر ا گھر میں ابتداء سے پالا ہو سال پورا ہوگیا ہو لیکن دانت نہ گرے ہوں۔کیا اس بکرے کی قربانی جائز ہے۔کیا کان پھٹا بکراقربانی کیلئے جائزہے۔؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جانور مسنہ میں دانت دیکھنے چاہیے اور جزعہ میں عمر کا لہاظ ہوتا ہے۔حدیث میں کان چیرے کی ممانعت وارد ہے۔(حافظ محمد گوجرانوالہ الاعتصام لاہور جلد 20 ش 37)
ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب