السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جس امام کی اجرت مقرر ہوچکی ہے۔اس کی اجرت کو قربانی کھال سے یا اس کوفروخت کرکے اس کی قیمت کے زریعے ادا کرنا جائز ہے یا نہیں ہے۔دلیل رقم فرمادیں۔؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قربانی کی کھال اُجرت میں نہیں دے سکتا۔کیونکہ قربانی کی کھال یا خود استعمال کرے یا صدقہ کرے۔جیسا کہ حدیث میں ہے۔اور اُجرت میں دینا صدقہ کی صورت نہیں ہے۔(حافظ محمد گوندلوی سابق امیر مرکزی جمیۃ اہلحدیث پاکستان )(اخبار الاعتصام لاہور جلد2 ش 21۔22)
ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب