سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

عورت کا اپنے ٹخنے کو ڈھانپنا

  • 334
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 440

سوال

سوال: اسلام علیکم ٹو آل ممبرز  کیا عورت کے لئے لازمی ہے کہ نماز میں پاوں کے اوپری حصہ کو ڈھانپے؟؟؟؟؟؟؟؟؟ برائے مہربانی جلد بتا دیں تاکہ ہم اپنی اصلاح جلد کر سکیں

جواب:
وعلیکم السلام
اہل علم کی ایک جماعت عورت کے قدمین کو نماز میں عورۃ یا ستر میں شمار کرتی ہے جبکہ دوسری جماعت نہیں کرتی ہے۔
راقم کے نزدیک ان اہل علم کا قول راجح ہے جو یہ کہتے ہیں کہ نماز میں عورت کا ستر چہرے، ہاتھ اور پاوں کے علاوہ جمیع بدن ہے۔
واللہ اعلم بالصواب

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ