ایک آدمی نے کسی کو زمین فی سبیل اللہ دی ہے اب جسکے پاس زمین ہے وہ فروخت کرنا چاہتا ہے جس نے زمین دی ہے اب اسی کا ایک لڑکا خریدنا چاہتا ہے کیا شریعت میں اس کو زمین خریدنی جائزہے؟
کوئی شخص فی سبیل اللہ دے کر خرید نہیں سکتا رسول اللہ ﷺ نے حضرت عمر کو منع فرمایا تھا۔ہاں اولاد کیلئے کوئی حرج نہیں۔
(عبد اللہ امرتسری 14 مئی سن 1930ء) (فتاوی ٰ اہل حدیث صفحہ 32)