السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زید مفلس و نادار ہے عید الفطر کے موقع پر اپنے اہل و عیال کی خاطر کہیں سے ادھار اٹھا کر نئے کپڑے حلوہ وغیرہ تیار کرتا ہے۔ اور صدقۃ الفطر ادا کرنے سے اپنی ناداری ظاہر کرتا ہے۔ اب اگر زید کو مجبور و تنگ کر کے صدقہ فطر وصول کیا جائے تو جائز یا ناجائز؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جبراً کسی سے وصول کرنا جائز نہیں لَا اِکْرَاہَ فِی الدِّیْنِ ۔ (اہل حدیث ۸ مارچ ۱۹۴۶ئ) (فتاویٰ ثنائیہ جلد نمبر ۱ ص ۴۶۹)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب