ایک دوکان دار کسی کو آلو کسی کو مکی اس وقت اس شرط پردیتا ہے کہ ہاڑی کے موقع پریعنی جب گندم نئی آئے گی لے لوں گا یعنی جتنے آلو یا مکی دی ہے اتنی ہی گندم یامکی لے لوں گا کیا اس طرح کرنا جائز ہے جواب مدلل ہو؟
آلو اور مگی اموال سودیہ میں نہیں ہیں اس لئے ان کی بیع میں اختلاف ہے ایک گرہ محدیثن صورت مرقومہ کی بیع جائز کہتا ہے قیاس کرنے والے منع کرتے ہیں۔
(فتاوی ثنائیہ جلد 2 ص408) (اہل حدیث امرتسر ص 13 مارچ24 1933ء)