سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(183) کیا وہ اجرت خریدوفروخت ہر دو فریقین بائع و مشتری سے مقرر کر سکتا ہے؟

  • 3299
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1028

سوال

(183) کیا وہ اجرت خریدوفروخت ہر دو فریقین بائع و مشتری سے مقرر کر سکتا ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید کا ارادہ سبزی منڈی کھولنے کا ہے کیا وہ اجرت خریدوفروخت  ہر دو فریقین بائع و مشتری سے مقرر کر سکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

منڈیوں میں دو طرح کی اجرت ہوتی ہے ایک زمین کی ملیکت کی بنا پر لی جاتی ۔دوسری دو شخصوں کے درمیاں سودا بنانے پر پہلی 1 ٹھیلکہ کی قسم سے ہے جیسے کوئی شئ کرایہ پر دیدے اس کے جواز میں تو کوئی شبہ نہیں دوسری 2 دلالی ہے یہ بھی احادیث سے ثابت ہے۔پہلی تو ہر صورت میں لے سکتا ہے کیونکہ وہ زمین کا کرایہ ہے دوسری اگر دو شخصوں کا سودا بنائے تو لے ورنہ نہ لے کیونکہ وہ محنت کا عوض ہے اگر بائع و مشتری اتفاقیہ آ ہی آپ سودا کرلیں یا وہ دلال نہ بنا چاہیں تو یہ ان کو مجبور نہ کرے۔(حضرت العالم حافظ عبد اللہ رحمۃ اللہ علیہ روپڑی) تنظیم اہل حدیث لاہور)

 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 14 ص 186

محدث فتویٰ

تبصرے