سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(86) صدقۃ الفطر ہر ایک شخص کی طرف سے کتنا دینا چاہیے ۔

  • 3292
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1398

سوال

(86) صدقۃ الفطر ہر ایک شخص کی طرف سے کتنا دینا چاہیے ۔

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

صدقۃ  الفطر ہر ایک شخص کی طرف سے کتنا دینا چاہیے؟ ایک صاع انگریزی تول سے کتنا ہوتا ہے، آج کل کنٹرول کی وجہ سے غلہ نہیں ملتا، اگر ملتا ہے، تو بڑی دقت ہوتی ہے، لہٰذا کیا ایسی صورت میں فطرہ معاف ہو سکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 ایک صاع چار مد کا ہوتا ہے، انگریزی تول سے ایک صاع میں ڈھائی سیر ڈھائی چھٹانک ہوتے ہیں۔ علماء احتیاطاً پونے تین سیر بتاتے ہیں، ہمارے پاس نبی اکرمﷺ تک پہنچتی ہے، میں اس کی سند دیا کرتا ہوں، حدیث شریف میں ہے، کہ آنحضرتﷺ نے ہر ایک مسلمان پر ایک صاع فطرہ دینے کو فرض فرمایا ہے، لہٰذا ایک صاع یعنی پونے تین سیر غلہ فطرہ میں دینا چاہیے۔ فی زمانہ بے شک کنٹرول کی وجہ سے دقت ہے، لیکن کسی نہ کسی صورت میں کھانے کے لیے، جس طرح غلہ مہیا ہو جاتا ہے، اسی طرح فطرہ کے لیے بھی کوشش سے مل سکتا ہے۔ (اہل حدیث گزٹ شمارہ ۱۶ صفحہ ۱۶)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 7 ص 198

محدث فتویٰ

تبصرے