سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(172) طوائف کو کرایہ پر مکان دینا

  • 3286
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 854

سوال

(172) طوائف کو کرایہ پر مکان دینا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

طوائف کو کرایہ  پر مکان دینااور ان سے کرایہ لے کر کھاناپینادرست ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حرام کاروں کو حرام کاری کیلئے کرایہ پر مکان دینا حرتام ہے اور ان کی حرام کمائی سے کرایہ وصول کرکے استعمال کرنا حرام ہے کیونکہ گناہ کے کاموں میں اعانت  حرام ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَلَا تَعَاوَنُوا۟ عَلَى ٱلْإِثْمِ وَٱلْعُدْوَ‌ٰنِ  گناہ اور ظلم کی باتوں میں امداد مت کرو۔ واللہ اعلم (مونا عبد لسلام بستوی دہلوی)(اہل حدیث دہلی جلد نمبر 1 شمارہ 4)

 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 14 ص 166

محدث فتویٰ

تبصرے