سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(162) تراویح میں قرآن مجید ختم کرتے وقت اکثر حافظ تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھتے ہیں

  • 3272
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1759

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تراویح میں قرآن مجید ختم کرتے وقت اکثر حافظ تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھتے ہیں اور انیسیں رکعت میں سورہ ناس تک ختم کرکے بیسویں رکعت میں پھر قرآن مجید الم سے شروع کر کے مفلھون تک پڑھتے ہیں کیا یہ صحیح ہے۔؟)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح حدیث سے تراویح بیس رکعت پڑھنے کا ثبوت نہیں ہے اورنہ 19 ویں اور 20 وین رکعت میں اس طرح سے سورہ اخلاص وغیرہ پڑھنے کا ثبوت ملتا ہے البتہ ترمذی شریف کی اس روایت سے بعض لوگوں نے اس پر استدلال کیا ہے۔جو صحیح نہیں ہے۔ حدیث

(اخبار اہل حدیث دہلی جلد3 شمارہ 17)

 


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 14 ص 145

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ