اکثر ہنود لوگ اپنی لڑکیوں کی شادی میں سبز پاتل یعنی چھوٹی ساڑیاں شکون نیک سے خریدتے ہیں۔اور دلہن کو پہلے رسم شادی میں اس کو استعمال کراتے ہیں۔اس لئے سبز پاتل کا بنوانا اور خرید کرنا ازروئے شرع کیا حکم ہے۔؟
ساڑیوں کا بیچنا منع نہیں ۔خریدنے والے کی نیت نیک ہو بد اس کا اثر بیع پر نہیں ہے۔جیسے ریشمی کپڑا بیچنا جائز ہے۔کوئی اسے اپنے استعمال کیلئے خریدے تو یہ اس کا اپنافعل ہے۔(اہل حدیث زی الحجہ س1337ھ) (فتاوی ثنائیہ۔جلد 2 صفحہ 390۔391)