مسلمان کو قبروں اور مزاروں کے سالانہ عرسوں اور نیز ہندوں کے مذہبی میلوںمیں تجارت اور خریدو فروخت کی غرض سے جانا جائز ہے یا نہیں؟
جہاں شرک اور کسی ناجائز کام کی تایئد ہو وہاں نہیں جانا چاہیئے۔قرآن میں اللہ نے فرمایا ہے۔ لَا تَعَاوَنُوا۟ عَلَى ٱلْإِثْمِ وَٱلْعُدْوَٰنِ خریدو فروخت سے بھی ان کو رونق اور مدد پہنچتی ہے۔(اہل حدیث امرتسر 26 شوال سن1337ھ) (فتاوی ثنائیہ۔جلد 2 صفحہ 390)