سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(149) بیمہ کمپنی سے زندگی کا بیمہ کرانا جائز ہے یا ناجائز?

  • 3259
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-06
  • مشاہدات : 870

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بیمہ کمپنی سے زندگی کا بیمہ کرانا جائز ہے۔یا ناجائز جس کی صورت یہ ہوتی ہے۔ کہ ایک میعاد مقررہ تک ماہواری ایک رقم مقررہ کمپنی کو ادا کرنی پڑتی ہے۔اگر میعاد مقررہ کے اندر بیمہ کرانے والا فوت ہو جائے گا۔تو رقم مقررہ پوری جس رقم کا بیمہ کرایا ہے۔وارثان کو مل جائے گی۔اور اگر میعاد مقررہ تک زندہ رہا تو بعد گزرنے معیاد کے جمع شدہ رقم جو اس عرصہ میں ادا کی ہے۔مع نفع کے مل جائے گی۔کیا شرع شریف میں ایسا بیمہ کرانا جائز ہے۔؟(محمد امین کلکتہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سوال میں مع نفع کا لفظ تشریح طلب ہے۔جہاں تک ہمیں ان کمپنیوں کے قواعد کا علم ہے۔نفع کا زکر نہیں ہوتا۔ بلکہ ایک مقررہ رقم ہوتی ہے۔مثلا ہزار یا لاکھ کا بیمہ ہوتا ہے۔بیمہ کی رقم ماہوار یا ہر سہ ماہ بعد ادا کی جاتی ہے۔اس ادایئگی کی معیاد مقرر ہوتی ہے۔دیتا دیتا مر جائے تو مقررہ رقم اس کے وارثوں کو مل جاتی ہے۔میعاد تک زندہ رہے تو خود لے سکتا ہے۔اس کی بنا ء دراصل ہمدردی پر ہوتی ہے۔یعنی بیمہ کرانے والا اگر مر جائے تو اس کے وارثوں کو ایک معقول رقم مل سکے اس لئے میں اس کوجائز جانتا ہوں۔انما الاعمال باالنيات (13 جمادی الثانی سن46ھ)
فی الواقع اگر بیمہ کمپنیوں کے قواعد و ضوابط میں خط کشیدہ دفع ہو تو معلوم ہوتا ہے۔کہ اس صورت میں مفتی مجیب کے نزدیک بھی یہ چیز جائز نہیں جیسا کہ آپ مرقومہ جواب سے مترسخ ہوتا ہے۔(مولف)
شرفیہ
بیمہ زندگی یہ ہے کہ مثلا ایک شخص بیمہ کمپنی سے پانچ ہزار وپے کا بیمہ کراتا ہے۔کہ میں پانچ یا دس سال یا کچھ کم و بیش مدت میں یہ رقم مذکور قسطوں سے ادا کرتا رہوں گا۔مثلا بیس پچیس روپیہ ماہوار یا سہ ماہی وغیرہ پھر بعد میعاد مذکور وا وائے رقم مذکورہ مجھ کو وہ میرا روپیہ یا رقم مذکور سب کی سب معہ سود مثلا بجائے پانچ ہزار کے معہ سود چھ یا سات ہزار دیں گے۔اور اگر میں مدت میعنہ مذکورہ میں قبل ادا کرنے رقم مذکور کے مرگیا تو میرے وارث کمپنی سے پورے پانچ ہزار روپیہ وصول کرلیں گے۔اور کمپنی کو دینی واجب ہوگی۔اگرچہ میں نے بجائے پانچ ہزار کے ایک ہی قسط بیس یا پچیس روپے ادا کی ہو۔اورکمپنی اس قسم سے جو بیمہ والوں سے لیتی ہے۔تجارت کرتی ہے پھر تجارت سے جتنا نفع ہوتا ہے۔حساب کر کے بیمہ والوں کو اس کا سود دیتی ہے۔اورکمپنی کا کاروبار سود کا ہوتا ہے۔ اب واضع ہوا کہ اس بیمہ کی حرمت کے دلائل یہ ہیں اول یہ کہ یہ سود کا معاملہ ہے۔لہذا قطعا حرام ہے۔ اس لئے کہ اس میں خطرہ ہے۔ کیا معلوم کے بیمہ والا مدت مذکورہ میں زندہ رہےگا۔یا نہیں رقم ادا کرے گا۔یا نہ اگر مرگیا توجوا ہوا اگرزندہ رہا اور رقم ادا کی تو سود کھائیگا۔اللہ نے قرآن میں فرمایا ! وَأَحَلَّ ٱللَّهُ ٱلْبَيْعَ وَحَرَّمَ ٱلرِّبَو‌ٰا۟ ۚپ3ع6ایک اور جگہ اللہ نے فرمایا۔ يَسْـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلْخَمْرِ وَٱلْمَيْسِرِ ۖ قُلْ فِيهِمَآ إِثْمٌ كَبِيرٌ وَمَنَـٰفِعُ لِلنَّاسِ وَإِثْمُهُمَآ أَكْبَرُ مِن نَّفْعِهِمَا پ2ع11﴿٢١٩﴾ ایک اور جگہ اللہ نے فرمایا! يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِنَّمَا ٱلْخَمْرُ وَٱلْمَيْسِرُ وَٱلْأَنصَابُ وَٱلْأَزْلَـٰمُ رِجْسٌ پ7ع2
وان النبي صلي الله عليه وسلم نهي عن الخمر والميسر والكولبة والبخبير وقال كل مسكر حرام (مشکواۃ جلد 2 صفحہ 318)
سوم یہ کہ تعاون علی الاثم ہے۔
تَعَاوَنُوا۟ عَلَى البر والتقوي وَلَا تَعَاوَنُوا۟ عَلَى ٱلْإِثْمِ وَٱلْعُدْوَ‌ٰنِ ۚ
(پ6ع5 )لعل فيه كفاية لمن له دراية
(ابو سیعد شرف الدین دہلوی) (فتاوی ثنائیہ۔جلد 2 ۔صفحہ۔150)
تشریح
از قلم حضرت العلام مولناٰ عبید اللہ صاحب شیخ الحدیث مبارکپوری


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 14 ص 126-127

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ