دباغت سے پہلے مردار چمڑے کی بیع جائز ہے یا نہیں؟
دباغت سے پہلے مردار چمڑے کی بیع کرنے میں اختلاف ہے۔ایک قول جواز کا بھی ہے۔(شرح مسلم للنوی)میں بھی اس کو جائز سمجھتا ہوں۔البتہ استعمال اس کا دباغت پر موقوف ہے۔(اہل حدیث 14 جنوری سن1944ء)
کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلے میں کےمردار کا چمڑا بلا مدبوغ خریدوفروخت کرنا اور منفعت اور قیمت کھانے اور پینے میں استعمال کرنا جائز ہے کہ نہیں۔؟
جواب۔جائز نہیں ہے۔جواز کیلئے دباغت شرط ہے۔فی المنقیٰ ص8