جو شخص زمین کو رہن لیوے اپنا روپیہ دے کر اور اس سے فائدہ اُٹھاوے خود کاشت کرے۔یا دیگر لوگوں کو کاشت کرنے کے واسطے دیوے۔نیز زمین داروں اور کاشت کاروں کے گھروں میں جو آلات کاشت کاروں کے استعمال میں ہوتے ہیں۔ان کو نحوست تصور کرنا جائز ہے۔ یا ناجائز؟(ایم خلیل دہلوی)
قرآن مجید میں کھتی باڑی زکر بلکہ ترغیب ہے۔ارشا د خداوندی ہے۔ أَفَرَءَيْتُم مَّا تَحْرُثُونَ ﴿٦٣﴾یہ کھیتی باڑی کا سامان اسباب رزق میں سے ہے۔اس کو نحوست کہنا غلطی ہے۔اراضی مرہونہ سے فائدہ اُٹھانے میں اختلاف ہے۔بعض علماء جواز کے بھی قائل ہیں۔چونکہ سرکاری معاملہ مرتہن کے زمہ ہوتا ہے۔اس لئے جواز کی جانب راحج معلوم ہوتی ہے۔واللہ اعلم (24 محرم سن1363ھ
(فتاوی ثنائیہ۔جلد 2 صفہ نمبر 400)