قرآن وحدیث پڑھانے کا عوض مزدوری یا تنخواہ لینی جائز ہے یا نہیں۔؟
صحیح حدیث میں آیا ہے۔احق ما اخذتم عليه اجر ا كتاب الله (سب سے اچھی مزدوری کتاب اللہ پر ہے)۔اس لئے اگر کوئی مزدور ی کیلئے پڑھاوے تو جائز ہے۔اگر کوئی فی سبیل اللہ پڑھاوے تو پھر مزدوری مانگنا جائز نہیں ہے۔از خود وہ احسان کریں تو قبول کرے۔منع کے متعلق کوئی صحیح حدیث نہیں۔(31 مارچ سن1916ء) (فتاوی ثنائیہ۔جلد 2 صفحہ 403)