اگر کوئی شخص کوئی جانور بوجہ تنگی خوراک مویشی کو ہنکا دیوے کہ وہ جہاں چاہے جا کر گزر اوقات کرے۔ان مویشی کو اگر مسلمان پکڑ کر پرورش کرے تو اس کا دودھ وغیرہ مسلمان کیلئے جائز ہے کہ نہیں؟
یہ مویشی ملک غیر ہیں اس لئے بغیر اس کے مالک ان کا استعمال کرنا یا کھانا جائز نہیں لَا تَأْكُلُوٓا۟ أَمْوَٰلَكُم بَيْنَكُم بِٱلْبَـٰطِلِ (اہل حدیث امرتسر 20 مئی سن1932ء)
(فتاوی ثنائیہ جلد2 صفحہ 405)