سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(123) کیا اسلام مسلمانوں کو شراب اور خنزیر کا گوشت فروخت کرنے کی اجازت دیتا ہے؟

  • 3233
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 826

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اسلام مسلمانوں کو شراب اور  خنزیر کا گوشت فروخت کرنے کی کسی طرح بھی اجازت دیتا ہے۔یہاں پر ایک مسلمان نے خورد و نوش کی دکان کھول  رکھی ہے۔جس میں وہ شراب اور خنزیرکا گوشت بھی فروخت کرتا ہے۔اعتراض کرنے پر جواب دیتا ہے۔کہ میں نے یہ دو چیزیں صرف غیر مسلم گاہکوں کو ہاتھ میں رکھنے کیلئے رکھی ہیں۔(خواجہ ضیاء الدین گنائی ۔از افریقہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو چیز حرام ہے اس کی بیع بھی قطعی حرام ہے۔چاہے یہ کافروں کے پاس بھی فروخت کی جایئں۔(حدیث شریف)


 


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 14 ص 109

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ