پنجاب یا دیگر علاقوں میں جو آدمی عورتوں کو خواہ مسلمات ہوں یا غیر مسلمات اغوا کر کے فروخت کر دیتے ہیں۔یا مسلمان کر کے خود نکاح کر لیتے ہیں۔اس مسئلہ میں کیا حکم ہے اغوا کرنے والا گناہ گار ہےیا نہیں؟اور روپیہ جو اس نے فروخت کا لیا ہے وہ حلال ہے یا نہیں اور غیر مسلمہ کو اغوا کر کے نکاح کرنا جائز ہے یانہیں اگر جائز ہے تو اس کی عدت کتنی ہے۔؟
کسی آذاد انسان کا فروخت کرنا کسی طرح جائز نہیں ہے۔مسلم ہو یا غیر مسلم اغوا سے ہو یا رضا مندی سے اس کے دام بھی حرام ہیں۔اغوا کردہ عورت کو مسلمان کرنا بھی منع ہے۔اگر وہ اپنی رضا مندی سے مسلمان ہوتو جائز ہے۔ایک ماہ عدت گزار کر اس کا نکاح بھی جائز ہے۔
(فتاوی ثنائیہ۔جلد2 ص458)