سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(121) بصورت دیگر فصل ابھی بالکل تیار نہیں ہوئی...الخ

  • 3231
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 851

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بصورت دیگر فصل ابھی بالکل تیار نہیں ہوئی بعض اوقا ت شگوفہ ہی  ہوتا ہے۔اور بسا اوقات کچھ بھی نہیں غرض یہ کہ نادیدہ سودا ہوتا ہے۔او ر کیا یہ جائز ہے کہ ناجائز ؟(سائل مذکور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس صورت کی ممانعت کیلئے جتنے الفاظ آئے ہیں۔ ان کے ساتھ لفظ کالمشورۃ بخاری شریف جلد اول مطبوعہ ہند ص292 بھی آیا ہے۔ اس لفظ نے ساری حدیثوں کی تشریح کر دی ہے۔کہ ممانعت بطور مشورہ  کے ہے۔حرمت شرعی کے طور پر  نہیں۔اس لیے یہ صورت جائز ہے۔اللہ اعلم

(فتاوی ثنائیہ۔جلد 2 ص 458)

توضیح؛۔

قولہ کلمشورۃ اس پر حضرت محشی کے قلم سے تشریح پہلے گزر چکی ہے۔فافہم (سعیدی


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 14 ص 109

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ