اگر کسی شخص کوکچھ نوٹ دستیاب ہوں۔تو وہ اس کا اعلان کس طرح کرے۔کہ حقدار کو مل جائیں۔اور اعلان کب تک کرے۔؟
گم شدہ چیز کا اعلان حسب فرمان نبویﷺ ایک سال تک ہونا چاہیے۔آجکل اعلان کا زریعہ اخبارات ہیں۔مگر چیز کا پورا نشان نہ لکھے جہاں سے دستیاب ہوئی ہو اس جگہ کا نام اور تاریخ دستیابی اور چیز کا نام مثلاً نوٹ وغیرہ ظاہر کر کے اعلان کرے۔نوٹوں کی پوری کیفیت تعداد وغیرہ وہ شخص تحریر کرے۔جس کے گم ہوئے ہیں۔اللہ اعلم(14 اپریل 1929ء) (فتاوی ثنائیہ جلد 2 ص399)