جواب: مزارع، مزارعت سے نکلا ہے اور مزارعت کا مطلب اپنی زرعی زمین کو اس شرط پر دینا کہ اس زمین کی پیداوار کا ایک حصہ مالک زمین کا ہو گا اور ایک کاشت کرنے والے کا۔ اسے ہمارے ہاں زمین بٹائی پر دینا بھی کہتے ہیں۔ مزارع اس زمین کو کاشت کرنے والا ہے جو اس نے کسی اور سے اس شرط پر لی ہے اور اس کی پیداوار مالک زمین اور اس مزارع میں تقسیم ہو گی۔