سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(92) جانوروں کو مہوا کھلانے کی کیا شرعی حیثیت ہے؟

  • 3196
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1360

سوال

(92) جانوروں کو مہوا کھلانے کی کیا شرعی حیثیت ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مہوا جو ایک بڑے درخت کا پھل ہے۔علاقہ بہار میں بہت ہوتا ہے۔مثل کشمش کے بہت میٹھا اور سستا ہوتا ہے۔دیہات کے غریب لوگ کھاتے ہیں۔بکثرت اس سے شراب بنتی ہے۔پانی میں پھلا کر مویشی کو کھلایا جاتا ہے۔ دو چار دن پانی میں رکھنے سے اس میں کچھ نشہ لانے کا اثر بھی ہو جاتا ہے۔مویشی کے مانڈے میں چارے کے ساتھ مہوا کھلی وغیرہ ملا کر رکھ دیا جاتا ہے۔جو اکثر دو چار دن تک کھلایا جاتا ہے۔اس طرح جانور کو کھلانے میں کچھ شرعی ممانعت ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مہوا کی جو کیفیت لکھی ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ گہیوں ۔انگور۔گڑ وغیرہ کی طرح ہے۔گہیوں اور انگور سے بھی شراب بنتی ہے۔تو جس طرح گہیوں اور انگور کی غذا جائز ہے۔مہواکی بھی جائز ہے۔

(فتاوی ثنائیہ جلد 2 صفحہ 436)

 


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 14 ص 95

محدث فتویٰ

تبصرے