سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(71) کچھ روپیہ لیا اور دینے والا اس شرط پر دیوے کہ فصل پر کچھ...الخ

  • 3175
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 981

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص نے کچھ  روپیہ لیا اور دینے والا اس شرط پر دیوے کہ فصل پر کچھ ہی بھائو ہو میں ایک ر وپیہ من کے حساب سے غلہ لوں گا۔اس نے منظور کر لیا۔تو کیا یہ جائز ہے یا نہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ صورت بیع سلم کی ہے۔اگر اس میں جنس اور ادائے جنس اور مکان تعین کردی گئی۔تو بحکم حدیث جائز ہے۔

(فتاوی ثنائیہ جلد 2 صفحہ 450)

 


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 14 ص 84

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ