سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(66) ایک شخص کو واسطے چاندی خریدنے کے کچھ روپیہ دیا گیا.. الخ

  • 3169
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 914

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص کو واسطے چاندی خریدنے کے کچھ روپیہ دیا گیا۔بعد اس شخص نے دہلی سے واپس آ کر یہ بیان دیا کہ چاندی میں نےکچھ اپنے واسطے خرید کی تھی۔اور کچھ چاندی دوسرے شخص کے واسطے خریدی  تھی۔وہ پھول میں کسی جگہ کم ہوگئی۔اس صورت میں  اس چاندی کے روپیہ مطابق شرع کے لینے چاہیے کہ نہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جس کو روپیہ دیا تھا وکیل بنا کر دیا تھا۔یا بطور بیع سلم دیا تھا۔وکیل بنانے کا مطلب یہ  ہے کہ جس بھائو سے چاندی اس کو ملی ہے۔وہ مالک کی  ہوگی۔اس میں نفع نقصان کا سارا زمہ مالک پر ہوگا۔یہ صورت ہے تو نقصان کا عوض اس پر واجب الادا نہ ہوگا۔اور بطوربیع سلم دینے کا مطلب یہ ہے کہ خرید  کردہ چاندی اس شخص کی ہے۔روپے والا  اس سے بھائو کرکے لے گا۔دہلی میں مشتری تھا تو یہاں بائع ایسی صورت میں نقصان اس کا ہے۔روپیہ دینے والے کا نہیں۔اللہ اعلم

(فتاوی ثنائیہ۔جلد2 ۔ص 447)

 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 14 ص 81

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ