سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

شوگر لیول مقررہ حدسے کم ہونا

  • 316
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 724

سوال

شوگر لیول مقررہ حدسے کم ہونا

سوال: شوگر کے مریض کا اگر شوگر لیول مقررہ حد سے بہت کم ہو جائے تو اس بارے میں کیا شرعی حکم ہے ؟

جواب: شیخ صالح المنجد اس بارے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فرماتے ہیں:
اورمریض کے کئي حالات ہیں :
اول :
{ روزہ کی وجہ سے جومریض متاثر نہ ہوتا ہو مثلا تھوڑا سا زکام ، یا پھر ہلکی سے سردرد ، اور داڑھ کی درد یا اس طرح کی کوئي اورہلکی پھلکی سے بیماری تو اس کی وجہ سے اس کے لیے روزہ چھوڑنا حلال نہیں۔
اگرچہ بعض علماء کرام کا کہنا ہے کہ مندرجہ ذیل آیت کی بنا پر اس کے لیے حلال ہے :
{ اورجوکوئي مریض ہو } البقرۃ ( 185 ) ۔
لیکن ہم یہ کہيں گے یہ حکم علت کے ساتھ معلق ہے وہ یہ کہ مريض کےلیے روزہ ترک کرنا زيادہ بہتر ہو ، لیکن اگر وہ روزہ رکھنے سے متاثر نہ ہوتا ہو تواس کے لیے روزہ چھوڑنا جائز نہیں بلکہ اس پر روزہ رکھنا واجب ہے }
دوسری حالت :
جب روزہ رکھنے میں اسے مشقت ہوتی ہو لیکن ضرر نہ دے ، اس کے لیے روزہ رکھنا مکروہ اور روزہ نہ رکھنا یعنی افطار کرنا سنت ہے ۔

تیسری حالت :
جب اسے روزہ رکھنے میں مشقت ہو اوراسے ضرر بھی دے مثلا گردے کا مریض یا پھر شوگر کا مریض یا اسی طرح کوئي اور مرض جسے روزہ رکھنا تکلیف دیتا ہو تواس حالت میں اس پر روزہ رکھنا حرام ہے۔

اس کے ساتھ بعض ان مجتہدین اوربیماروں کی خطاء اورغلطی کاعلم ہوتا ہے جن پر روزہ رکھنے میں مشقت ہوتی ہے یا پھر ضرر بھی پہنچتا لیکن وہ روزہ چھوڑنے سے انکار کرتے ہيں ۔
توایسے لوگوں سے ہم کہتے ہیں کہ انہوں نے اللہ تعالی کے کرم وفضل کو قبول نہ کرکے غلطی کی ہے اورانہوں نے اللہ تعالی کی رخصت کو قبول نہ کرکے اپنے آپ کو بھی نقصان پہنچایا حالانکہ اللہ تعالی نے تو فرمایا ہے :
{ اوراپنے آپ کو قتل نہ کرو } النساء ( 29 ) ا ھـ
دیکھیں الشرح الممتع للشیخ ابن ‏عثیمین ( 6 / 352 - 354 ) ۔
واللہ اعلم .

تبصرے