بکر غریب آدمی ہے۔اس نے زید سے مبلغ دس روپے نقد لئے۔اور ماہ جیٹھ کو ١٢ آثارپختہ چنے فی روپیہ کے حساب سے زیددینے کو مقرر کر لئے۔اگر بکر کے چنے بوجہ ژالہ باری بارش کے خراب ہو جایئں تو زید نے مبلغ دس روپے اصل ماہ جیٹھ کو واپس لینے ہیں اورر شرط یہ ہے کہ بکر نے چنے زید کے گائوں میں جا کر دینے ہیں کیایہ جائز ہے۔؟
یہ صورت بیع سلم کی ہے۔یہ جائز ہے۔چنے نہ ملنے کی صورت میں اصل مال لے سکتا ہے۔حدیث شریف میں ہے۔
لا تاخذ الا سلمك اوراس مالك