سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(52) زمیندار کو سات روپے دے کر اسے اسٹامپ تحریر کرایا ہے ... الخ

  • 3151
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 925

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص نے ایک زمیندار کو سات روپے دے کر اسے اسٹامپ تحریر کرایا ہے۔اس اقرار پر روپیہ دیا ہے۔سوم حصہ غلہ ہر فصل کا لیتا رہوں گا۔اور روپیہ دینے والا کچھ کام نہیں۔تو یہ سوم حصہ غلہ اس پر لینا حرام ہے یا حلال۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ ایک قسم کی شراکت ہے۔چونکہ یہ پیداوار میں شرکت ہے۔جس قدر بھی پیدا ہو اس لیے جائز ہے۔ہاں اگر تعین کرے کے اتنے من غلہ ضرور لوں گا چاہے پیداوار کم ہو یا زیادہ تو جائز نہیں۔

(فتاویٰ ثنائیہ جلد ٢ ۔صفحہ نمبر٢٢٣)

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 14 ص 61

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ