اگر دکان میں کوئی اجنبی گاہگ مال خریدنے آئے۔اور قیمت دے جائے۔یا دوسری دکان سے خرید کر لایا ہو۔او ر مال بھول کر چلا جاوے۔او ر نہ معلوم ہو کہ وہ کہاں کا رہنے والا تھا۔تواب اس کے بھولے ہوئے مال اور چیز کا کیا کیا جائے۔؟
بھولی چیزلُقط ہے۔ایک سال تک اسی مالک کاانتظار کیاجاوے۔نہ آوے تو اس کو پہچان کر استعمال کر لو۔کبھی اس کا مالک آجاوے تو اس کی قیمت دے دو۔
(فتاویٰ ثنائیہ۔جلد٢۔ص ٢٢٠)