سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(46) ایک چینا قوم کافر نے ایک شخص کا حقہ ایک دفعہ منہ میں ڈال دیا۔-- الخ

  • 3145
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1258

سوال

(46) ایک چینا قوم کافر نے ایک شخص کا حقہ ایک دفعہ منہ میں ڈال دیا۔-- الخ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک چینا قوم کافر نے ایک شخص کا حقہ ایک دفعہ منہ میں ڈال دیا۔اور وہ چینا کی زبان دسوری تھی یعنی نہ وہ کسی کی بات سمجھتا تھا۔اور نہ اس کی کوئی  زبان سمجھتا تھا۔جس شخص کا حقہ تھا اُس نے اسے ١٢ روپے میں خرید کیا تھا۔لیکن جب اس چینے کافر کو ڈرا کر دھمکا کر مبلغ دو روپیہ بالعوض اس حقہ کیلئے اور وہ حقہ اسی کے حوالے کر دیا۔اس چینے نے اس حقے کواسی وقت توڑ ڈالا۔کیونکہ چینے لوگ اس حقہ کو استعمال نہیں کرتے۔اب سوال یہ ہے کہ ٤ جو قیمت خرید زیادہ لئے شرعاً جائز ہے یانہیں؟اور ٤ وہ شخص لے سکتا ہے۔اس وقت اس چینے سے جتنا چاہے ڈر کر لے سکتے تھے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اصل قیمت سے جتنا زیادہ لیا ظلم ہے۔اس کو واپس کرنا چاہیے۔واپس نہ کریں گے تو اللہ کے نزدیک وہ دعوے دار رہے گا۔

(فتاویٰ ثنائیہ۔جلد٢۔ص ٢٢٠)


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 14

تبصرے