ایک مسلمان دوکاندارکیلئے یہ بات جائز ہے کہ ایک چیز کی قیمت سے ڈیوڑھی ڈیڑھ گنی قیمت کرے۔اورجتنے پر گاہک راضی ہو جائے۔اس سے لیوے ۔اور ایک ہی چیز کی رقم ایک آدمی سے ایک روپیہ اور دوسرے آدمی سے بارہ آنے اور تیسرے سے آٹھ آنے لیوے۔؟
قیمت میں ردو بدل جائز ہے۔زیادہ کہہ کر کم کر سکتا ہے۔مگر گاہک کو دھوکا نہ دے۔یوں نہ کہے کہ میری خرید اتنی ہے۔حالانکہ اصل میں ایسا نہ ہو۔
(ا فروری۔سن١٩٤٠ئ) (فتاویٰ ثنا ئیہ۔جلد ثانی صفحہ ٤٣٣(