سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(64) جس زمین کی پیداوار آب پاشی کے ذریعہ ہوتی ہے.....الخ

  • 3135
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 985

سوال

(64) جس زمین کی پیداوار آب پاشی کے ذریعہ ہوتی ہے.....الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 جس زمین کی پیداوار آب پاشی کے ذریعہ ہوتی ہے، اس کا عشر دسواں حصہ ہے تو بجائے آب پاشی کے زمین میں کھاد خرید کر دیاجائے، جو خرچہ آبپاشی سے بہت زیادہ ہے اور مالگذاری بھی لگتی ہو تو اس کا عشر کس حساب سے لگے گا ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 کھاد کا خرچ ہے تو نفع بھی ہے، جو برابر ہو جاتا ہے، اس لیے کھاد کے خرچ سے زکوٰۃ اراضی میں فرق آئے  گا، البتہ سرکاری معاملہ کا لحاظ رکھا جائے گا۔ (اہل حدیث ۲۹ جون ۱۹۴۶ئ) (فتاویٰ ثنائیہ جلد ۱ ص ۴۷۰)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 7 ص 145

محدث فتویٰ

تبصرے