ایک حجام سر مونڈنے کاکام کرتاہے۔جس میں اسے ڈاڑھی بھی مونڈنا پڑتی ہے۔پہلے تو مونڈتا تھا اب اس کو اس کام سے نفرت ہوگئی ہے۔اب وہ کیاکرے ڈاڑھی مونڈے یانہ مونڈے۔تو کھائے کیا؟
ڈاڑھی مونڈانا اور مونڈنا دونوں گناہ ہیں۔اللہ سے ڈر کر یہ کام چھوڑے گا تو اللہ اسے اور طرح سے رزق دے گا۔
(٢٥ جون سنہ١٩٣٠ئ) (فتاویٰ ثنائیہ جلدثانی صفحہ نمبرز ٤٣١۔٤٣٢(