السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نہری زمین پر مالیہ دینا پڑتا ہے، کیا یہ مالیہ عشر میں شمار نہیں ہو سکتا؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مسئلہ میں اگرچہ اختلاف ہے، مگر میری تحقیق یہ ہے کہ مالیہ عشر میں شمار نہیں ہو گا، آپ اسے زمین اور کنویں کے دوسرے مصارف میں شمار کر سکتے ہیں، اور تمام مصارف منہا کرنے کے بعد جو بچے اس سے عشر ادا کریں۔ (اہل حدیث سوہدرہ جلد ۳ شمارہ نمبر ۲۷)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب