ایک شخص نے دوسرے شخص کے پاس سوروپیہ کے عوض اپنی زمین گروی رکھی۔اس شرط پر کے تین برس کے بعد ہم روپیہ دے کر زمین واپس کرلیں گے۔اور اس مدت میں جو کچھ پیداوار کا منافع ہوا وہ اپنے مصرف میں لاوے۔اور مالگزاری بھی ادا کرتا ہے۔؟
بعض علماء اس صورت کو گائے والی صورت
(البن الدر يشرب بنفقة)پر قیا س کرتے ہیں۔کہتے ہیں زمین کا لگان مرتہن کے زمے مژل گائے کی خوراک کے برابر ہے۔بعض اس سے منکر ہیں اختلاف سے نکلنے کیلئے مالک کو بھی کرایہ زمین کے طور پر کچھ دے دیا کرے۔خواہ تھوڑا ہی تو جائز ہے۔
(١٢ جمادی الثانی سنہ ١٣٣٥ھ) (فتاویٰ ثنائیہ جلد ثانی صفحہ نمبر ٤٣٠۔٤٣١(