سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(51) جنس میں کتنی مقدار پر عشر ہے الخ۔

  • 3114
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 1230

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص عشر ادا کرتا ہے، یہ تو معلوم ہے کہ بارانی زمین سے دسواں حصہ اور چاہی زمین سے۲۰ واں ادا کرتا ہے، مگر سوال یہ ہے کہ جس فصل میں عشر ادا کرنا ہے کیا اس کا کوئی نصاب بھی ہے یا جتنی جنس ہو اتنی میں سے ہی ادا کرے، اور کیا سبزی چارہ وغیرہ بھی اس میں شامل ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عشر کی ادائیگی کے لیے حدیث شریف میں پانچ وسق تک نصاب مقرر ہے، اس سے کم غلہ ہو تو عشر نہیں۔ ترمذی شریف میں ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ فرماتے ہیں: ((لیس فیما دون خمسة او سق))’’اور ایک وسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے۔پانچ وسق کے تین سو صاع ہوتے ہیں۔‘‘ فتاویٰ ثنائیہ میں اکیس من ساڑھے سینتیس سیر (۲۱ من ۲۷۰ سیر ۸ چھ) نصاب کا وزن لکھا ہے۔ واللہ اعلم۔ سبزیوں اور چارہ جات میں کوئی عشر نہیں۔ (الاعتصام جلد ۱۹ شمارہ ۲۸)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 7 ص 136

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ