سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(50) لوہار، ترکھان، حجام، دھوبی جو کمین کہلاتے ہیں ان دانوں میں عشر ہے یا نہیں ۔

  • 3113
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1292

سوال

(50) لوہار، ترکھان، حجام، دھوبی جو کمین کہلاتے ہیں ان دانوں میں عشر ہے یا نہیں ۔

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 لوہار، ترکھان، حجام، دھوبی جو کمین کہلاتے ہیں، زمینداروں کا کام چھ مہینے کرنے کے بعد دانے لیتے ہیں، نصاب کے بعد ان پر بھی عشر فرض ہے یا زمینداروں پر ہی فرض ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 عشر صرف زمیندار اور مزارع پر ہے۔ (الاعتصام جلد ۱۹ شمارہ ۱۴، ۱۵۔ ۲۹ رجب ۱۳۸۷ھج)
توضیح الکلام:﴿اَنْفِقُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا کَسَبْتُمْ﴾ کا عموم چاہتا ہے کہ لوہار، ترکھان وغیرہ کے دانے نصاب کو پہنچ جائیں، تو ان پر بھی عشر فرض ہے، جیس کہ بٹائی پر زمین لے کر کام کاج کرنے والے پر عشر فرض ہے، اسی طرح ان کمیوں پر بھی فرض ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 7 ص 136

محدث فتویٰ

تبصرے