دارالاسلام اوردارالحرب کی کیا تعریف ہے۔ہندوستان کس قسم سے ہے۔؟
دارالاسلام وہ ملک ہے۔جہاں ادائے ارکان اسلام کی آذادی ہو اور حدود شرعیہ جاری ہوں۔جیسے آجکل حجاز نجد وغیرہ۔دارالحرب وہ ہے جس کا بادشاہ غیر مسلم ہو اور مسلم حکومت سے اس کی جنگ ہو۔ہندوستان نہ دارالاسلام ہے اور نہ دارالحرب بلکہ بقول مولناٰ محمد حسین بٹالوی دار اسلم ہے۔
(فتاویٰ ثنائیہ جلد نمبر ٢ صفحہ نمبر ١٤٣(