سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(46) کیا عشر کے لیے نصاب مقرر ہے یا نہیں، نیز کن کن فصلوں پر عشر ضروری ہے-

  • 3106
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1483

سوال

(46) کیا عشر کے لیے نصاب مقرر ہے یا نہیں، نیز کن کن فصلوں پر عشر ضروری ہے-

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا عشر کے لیے نصاب مقرر ہے یا نہیں، نیز کن کن فصلوں پر عشر ضروری ہے


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عشر کا نصاب مقرر ہے، جو آج کل کے حساب سے بیس (۲۰) من پختہ پڑتا ہے، یعنی جب اناج زمین سے بیس من گھر آئے تو اس پر عشر واجب ہے، چاہی زمین کا بیسواں حصہ اور بارانی زمین کا دسواں حصہ پڑتا ہے، نیز ہر فصل جو اناج کے حکم میں ہے، اور جسے عرف عام میں اناج سمجھا جاتا ہے، گندم، جو، چنے، مکی، مسور، وغیرہ دیگر فصل سبزی کماد، کپاس وغریہ کی قیمت پر زکوٰۃ جائز ہو گی۔ (اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر ۳ شمارہ نمبر ۲۷)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 7 ص 133

محدث فتویٰ

تبصرے